Live Updates

مجھے لگتا ہے کہ پلان بی کے بعد ان کو گھرجانا پڑے گا، عارف نظامی

حکومت تو جا نہیں رہی، ایسے حکومت کو جانا بھی نہیں چاہیے، مولانا فضل الرحمان اپنے کارکنان کو تاثر دے رہے ہیں کہ ان کو آشیرباد حاصل ہے۔ سینئر تجزیہ کار عارف نظامی کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 نومبر 2019 20:12

مجھے لگتا ہے کہ پلان بی کے بعد ان کو گھرجانا پڑے گا، عارف نظامی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر2019ء) سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ پلان بی کے بعد ان کو گھرجانا پڑے گا ، حکومت تو جا نہیں رہی، ایسے حکومت کو جانا بھی نہیں چاہیے، مولانا فضل الرحمان اپنے کارکنان کو تاثر دے رہے ہیں کہ ان کو آشیرباد حاصل ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومتی صفوں میں ہلچل ہوتی ہے تو اتحادی بھی بھانپ لیتے ہیں کہ حکومت تھوڑی سی کارنر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے نے وفاقی حکومت پرالزام عائد کیا ہے کہ ہمیں پیکج نہیں دیا گیا اور سندھ میں ہمیں پیپلزپارٹی کی حکومت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ہمیں وفاقی حکومت کا اتحادی بن کرکتنے نفلوں کا ثواب ملا؟ انہوں نے کہا کہ اتحادی بھی موجودہ حالات میں اب چاہتے ہیں کہ ان کو تھوڑا ساحصہ مل جائے۔

(جاری ہے)

لیکن فی الحال حکومت نے سندھ کو کچھ نہیں دیا جتنے حکومت نے سندھ کو دینے کے وعدے کیے تھے۔

تین سیٹوں والی پارٹی کو دو وزارتیں اور پانچ سیٹوں والی پارٹی کو تین وزارتیں ملی ہوئی ہے، جو کہ اتحادیوں کی بلیک میلنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہزاداکبر نے خود کہا کہ باہر سے 9ارب روپے ریکور ہوئے ہیں۔شہزاد اکبر نے یہ بھی کہا کہ اسحاق ڈار کے اعدادوشمار غلط تھے تو پھر یہ بھی اخباری لگتے ہیں جو شہزاداکبر نے پیش کیے۔عارف نظامی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاستدان ہیں ، بڑے دھڑلے سے تقریر کرتے ہیں، اب وہ جن لوگوں کو ساتھ لے کرچل رہے ہیں ، اور جن کو سڑکوں پر بٹھایا ہوا ہے، ان کو تاثر دے رہے ہیں کہ ان کو آشیرباد حاصل ہے۔

مجھے لگتا ہے کہ پلان بی کے بعد ان کو گھرجانا پڑے گا ، یا پھر کوئی اور حکمت عملی اختیار کریں گے۔کیونکہ حکومت تو جا نہیں رہی، ایسے حکومت کو جانا بھی نہیں چاہیے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آج بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن پر بھی کھل کرتنقید کی،اور کہا کہ اپوزیشن کے آزادی مارچ کو عوام نے مسترد کردیا،اپوزیشن اب 4سال مزید انتظار کرے۔ اپوزیشن کو عوامی حمایت حاصل نہیں، آزادی مارچ کو عوامی حمایت حاصل ہوتی تو 13 دن میں واپس نہ جاتے۔وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو عوامی رابطوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت آئی سی یو سے نکل کردرست سمت کی طرف چل پڑی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات