نوازشریف کی ایئرایمبولینس لندن کے لیے محوپرواز

سابق وزیراعظم آج شب ایون فیڈ فلیٹس میں آرام کریں گے اور کل ہارلے اسٹریٹ کلینک چیک اپ کے لیے جائیں گے . خاندانی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 نومبر 2019 20:43

نوازشریف کی ایئرایمبولینس لندن کے لیے محوپرواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 نومبر ۔2019ء) علاج کے لیے لندن روانہ ہونے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ایئرایمبولینس قطر میں مقامی وقت کے مطابق 2 بجکر41منٹ پر دوحہ ایئرپورٹ پر لینڈ کی اور کچھ گھنٹوں کے بعد اس نے 5بجکر25منٹ پر دوحہ سے لندن کے لیے اڑان بھری. تقریبا ایک گھنٹہ 18منٹ کا سفر طے کرنے کے بعد ان کی ایئر ایمبولینس ہنگری کی فضائی حدود کو پارکرکے آسٹریا کی فضائی حدود میں داخل ہوری ہے.

بتایا جارہا ہے نوازشریف کی ایئرایمبولینس پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 11بجے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ کرئے گی.

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ ان کے بھائی میاں شہباز شریف اور معالج ڈاکٹر عدنان سمیت 7 افراد ہیں‘میاں نواز شریف کے معالج ڈاکٹرعدنان کے مطابق دوحہ میں ایئر ایمبولینس میں ری فیولنگ ہو ئی اور فضائی اور طبی عملہ بھی تبدیل کیا گیا جس کے بعد ایئر ایمبولینس لندن کے لیے روانہ ہو ئی.

سابق وزیراعظم ممکنہ طور پر آج شب آرام کرکے کل بدھ کی صبح ہارلے اسٹریٹ کلینک جائیں گے جبکہ حسن نوازکے فلیٹ میں نواز شریف کیلئے طبی سہولتوں سے مزین ایک کمرہ مخصوص کیا گیا ہے‘اس کمرے میں ضروری طبی آلات نصب کرنے کا عمل گزشتہ ہفتہ سے جاری تھا. دوسری طرف خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہارلے اسٹریٹ کی نجی کلینک میں پلیٹ لیٹس کے ماہرین نواز شریف کا معائنہ کرینگے‘خاندانی ذرائع نے مزید کہا کہ علاج کے لیے امریکا میں طبی ماہرین سے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے، اور لندن میں طبعیت بہتر نہ ہونے پر نواز شریف کو فوری طور پر امریکا منتقل کیا جائے گا دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ شریف فیملی کا کوئی بھی فرد نواز شریف کو ریسیو کرنے ایئرپورٹ نہیں جائے گا.

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ سال 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاو¿نڈ جرمانہ، صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاﺅنڈ جرمانہ جب کہ داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی‘احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز 13 جولائی کو نجی ایئرلائن کی پرواز ای وائے 423 کے ذریعے وطن واپس پہنچے اور جیسے ہی ان کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا، وہاں موجود نیب ٹیم نے دونوں کو گرفتار کرلیا جس کے بعد نواز شریف کو اڈیالہ جیل اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاﺅس بھیج دیا گیا.

گزشتہ سال 24 دسمبر کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے نوازشریف کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا.
نوازشریف کی ایئرایمبولینس لندن کے لیے محوپرواز