راولپنڈی ،خواتین کی ٹی ٹین کرکٹ لیگ کرانے کافیصلہ، ملک بھرسے 6ٹیمیں حصہ لیں گی

منگل 19 نومبر 2019 22:16

راولپنڈی ،خواتین کی ٹی ٹین کرکٹ لیگ کرانے کافیصلہ، ملک بھرسے 6ٹیمیں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) راولپنڈی میں خواتین کی ٹی ٹین کرکٹ لیگ کرانے کافیصلہ، ملک بھرسے 6ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں یوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی کے صدر زاہداعوان، نائب صدر عرفان خان، ڈائریکٹر مارکیٹنگ حنا ڈوگر اور ایم ٹی بی سی کے ڈائریکٹر ایچ آر عثمان محبوب نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 27، 28، 29دسمبر 2019ء کو راولپنڈی ویمن ٹی ٹین کرکٹ لیگ منعقد کی جائے گی جس میں ڈی سی راولپنڈی الیون، راولپنڈی کوئنز، اسلام آباد، ملتان، خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اجلاس میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کاجائزہ لیاگیا اورفیصلہ کیاگیاکہ یہ ٹورنامنٹ وقارالنساء کالج کرکٹ گرائونڈ یا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہوگا جس کاحتمی فیصلہ آئندہ اجلاس میں کیاجائے گا۔ اس موقع پر ڈی سی راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے کہاکہ ٹورنامنٹ کامقصد ملک میں خواتین کھیلوں کافروغ اور انسداد ڈینگی مہم کوکامیاب بنانے کیلئے نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔