پاک انگلینڈ بلائنڈ T20بین الاقوامی سیریز :گرین شرٹس نے انگلینڈ کو وائٹ واش کردیا

منگل 19 نومبر 2019 22:16

پاک انگلینڈ بلائنڈ T20بین الاقوامی سیریز :گرین شرٹس نے انگلینڈ کو وائٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) دبئی کے شہر اعجمان کے اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جانے والے پاک انگلینڈ بلائنڈ کرکٹ سریز میں قومی ٹیم نے اپنی فتح کا سلسلہ برقرار رکھا اور نا قابل شکست رہ کرانگلینڈ کو 6میچوں کی سریز میں 6-0سے شکست دیکر بین الاقوامی سریز جیت لی ،کھیلے گئے چھٹے اور آخری T20بین الاقوامی میچ میں گرین شرٹس نے انگلینڈ کو 152رنز سے زیر کردیا ،انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ایک بار پھر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی پاکستان نے ایک مرتبی پھر اپنے ابتدائی جوڑی میں تبدیلی کرتے ہوئے معین اسلم اور محمد راشد کو اوپنر بھیجا ان دونوں نے پاکستان کو ایک ٹھوس اور تیز آغاز فراہم کیا محمد راشد نے جارہانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 24گیندوں پر 44بنا کر مہمان ٹیم کے ہاتھوں بولڈ پوگئے جبکہ ظفر اقبال نے 22رنز بنا ئے ،جبکہ پاکستان کے اسٹار بیٹس مین معین اسلم نے 11چوکوں اور 2چھکے کی مدد سے 69گیندوں پر 131رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ دوسرے ناقابل شکست بیٹسمین محسن خان رہے جنہوں نے 18گیندوں پر 31رنز بنا ئے ،قومی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں مہمان ٹیم کو 2وکٹوں کے نقصان پر 278رنز کا ہدف دیا ،انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر صرف 125رنز بنا سکی ،بدر منیر ،ساجد نواز ،محسن خان اور محمد شاہ زیب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی مین آف دی میچ کا ایوارڈ قومی ٹیم کے استار بیٹس مین معین اسلم کو دیا گیا ،جبکہ سریز کا بہترین پلیئر B-1کٹیگری ظفر اقبال ،B-2کٹیگری بدر منیر اورB-3کٹیگری میں محسن خان کو قرار دیا گیا اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی چیئر مین SEWAڈاکٹر راشد علیم ،کونسلر جنرل پاکستان(دبئی) احمد امجد علی ،چیئر مین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے فاتح قومی ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ دونوں ممالک کے مابین چوتھی سیریز تھی اور پاکستان نے تمام سریز میں فتح حاصل کی ہے فاتح قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم آج وطن پہنچے گی ۔

متعلقہ عنوان :