وزیر اعظم کی جذباتی تقاریر سن سن کر لوگ تنگ آچکے ہیں ،اب کوئی ان کی بات کو سنجیدہ نہیں لیتا ،سینیٹر سراج الحق
خزانہ بھرنے کیلئے لوگوں کے منہ کا نوالہ چھیننا کہاں کا انصاف ہے ، ایک پاکستان بنانے کے دعویداروں نے طبقاتی تقسیم کو مزید گہرا کر دیاہے، امیر اور غریب کیلئے عدالتیں ، ہسپتال اور تعلیمی ادارے جدا جدا ہیں ،لوئر دیر میدان ،میں کارکنان سے گفتگو
منگل 19 نومبر 2019 22:34
(جاری ہے)
پندرہ ماہ کے دوران حکومت کسی شعبہ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں لاسکی ۔
مہنگائی ، بے روزگاری کے ساتھ ساتھ کرپشن میں بھی اضافہ ہوگیاہے ۔ رشوت کے ریٹ بڑھ چکے ہیں ۔ تھانے اور پٹوار خانے کا نظام پہلے سے زیادہ ابتر ہو چکاہے ۔سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ حکمران بتائیں کہاں ایک پاکستان ہے ۔ امیر غریب کے درمیان خلیج مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ غریب کو کہیں سے انصاف نہیں ملتا ۔ غریبوں کے تعلیمی ادارے چار دیواری ، بجلی اور پانی سے بھی محروم ہیں اور امیروں کے تعلیمی اداروں میں گھڑ سواری ، پولو اور حکمرانی کے دائو پیچ بھی سکھائے جاتے ہیں ۔ حکمران امریکہ اور برطانیہ کے ہسپتالوں سے علاج کرواتے ہیں اور غریبوں کو سرکاری ہسپتالوں میں بھی علاج کی سہولت نہیں ملتی ۔ انہوںنے کہاکہ ملک پر ظلم کا نظام مسلط ہے ، پی ٹی آئی نے انصاف ، تعلیم اور علاج کی یکساں سہولتوں کا بھی وعدہ کیا تھا مگر دوسرے بہت سے وعدوں کی طرح یہ بھی ہوا میں تحلیل ہو کر رہ گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکاہے حکومت غریبوں کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہی ہے ۔ عام آدمی کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں ۔ غریب اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں سے اٹھوا نے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ غریب سرکاری ہسپتالوں میں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جاتے ہیں ، انہیں ڈسپرین کی گولی بھی مفت نہیں ملتی ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.