Live Updates

باکسر عامر خان نے پاکستان کی سیاست میں آنے کا ارادہ ظاہر کر دیا

منگل 19 نومبر 2019 22:49

باکسر عامر خان نے پاکستان کی سیاست میں آنے کا ارادہ ظاہر کر دیا
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) ورلڈ چمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی پاکستان کی سیاست میں آنے کا ارادہ ظاہر کر دیا ۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ اپنی فائٹس مزید ایک سال جاری رکھوں گا جس کے بعد سیاست میں جانے کا ارادہ ہے۔

(جاری ہے)

عامر خان نے کہا کہ ان کا وزیراعظم بننے کا ارادہ نہیں، صرف کھیل اور کھیلوں کی وزارت کی خواہش ہے۔چمپئن باکسر نے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کھیلوں کے لئے کچھ نہ کرسکے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو پہچان کھیل نے دی لیکن وہ کھیلوں پر توجہ نہ دے سکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات