جمعیت علما اسلام ملک میں اسلامی تہذیب کے جنگ لڑ رہے ہیں ،رہنما جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ حلقہ کوتوال یونٹ

منگل 19 نومبر 2019 23:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ حلقہ کوتوال یونٹ کے امیر مولانا محمد یوسف رحیمی مولانا قاری شیر محمد شاکر مولانا غلام نبی محمد ی جنرل محمد یوسف بازی سکرٹری اطلاعات حاجی حبیب الرحمن پکتو ی نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ملک میں اسلامی تہذیب کے جنگ لڑ رہے ہیں ملک میں دو تہذیبوں کے جنگ جاری ہے موجودہ حکمران پاکستان میں امریکہ اور پورپ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اسلامی تہذیب کے خلاف سر پیکار ہے دوسر جانب اسلامی تہذیب کی دفاع اور بقا کے لئے جمعیت علما اسلام پارلیمنٹ کی اندر و باہر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اقتدار کی جنگ نہیں ہے ملک کے اسلامی تشخص اور اسلامی تہذیب کی دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں آزادی مارچ کے کامیاب انعقاد سے امریکہ نواز قادیانی نواز حکمرانوں کے ایوانوں میں زلزلہ کے خوف طاری ہو گئی ہے پاکستان کے غیور مسلمان کسی بھی صورت میں امریکہ نواز قادیانی نواز حکمرانوں کو برداشت نہیں کر ینگے امریکہ نواز قادیانی نواز حکمرانوں کے سازشوں کو ہر میدان میں بے نقاب کرے گی قوم آزادی مارچ کے مثبت نتائج کا انتظار کریں بھت کامیاب آزادی مارچ کے نتائج انا شروع ہو ینگے آزادی مارچ نے تاریخ رقم کی۔