Live Updates

جے یو آئی کا آزادی مارچ اپنے مقاصد کی جانب کامیابی سے جاری ہے، مفتی فضل الرحمن

منگل 19 نومبر 2019 23:47

yفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) جمعیت علماء اسلام ف کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی فضل الرحمن ناصر نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کا آزادی مارچ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔لاکھوں لوگوں نے گو عمران گو کا نعرہ لگا دیا ہے۔ اب سلیکٹڈ وزیراعظم غیرت کھا کر استعفیٰ دے کر قوم کی جان چھوڑ دیں۔

انہوں نے اپنی دھرنی کو یاد کرتے ہوئے سرکاری تقریب میں اپوزیشن پر گھٹیاتنقید کرکے چھوٹے پن کا ثبوت دیا ہے۔عمران خان نے تو اپنے 2014کے دھرنے میں کہا تھاکہ اتنے سے لوگ بھی اسلام آباد آکر گوعمران گو کا نعرہ لگا دیں تو مجھ میں غیرت ہوئی تو اسی وقت استعفیٰ دے دوں گا۔ مگر انہوں نے لاکھوں لوگوں کے گو عمران نیازی گو کے نعرے سننے کے بعد حسب معمول یوٹرن لے کر قوم کو ایک اور دھوکہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اب وہ کس منہ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر سو دن اپوزیشن بیٹھتی تو ان کی ڈیمانڈز مان لیتا 2014کے دھرنے کے شرکاء اور پی ٹی آئی کے فالورز نے گالیاں، بدزبانی، جلاؤ ، گھیراؤ اور بداخلاقی سیکھی مگر جمعیت علماء اسلام ف کے آزادی مارچ نے قوم کے سیاسی نوجوانوں کی بہترین سیاسی تربیت کرکے مخالفین کو بھی تسلیم کرنے پر مجبور کیا کہ لاکھوں لوگوں کو کراچی سے اسلام آباد تک تاریخی بڑے احتجاج میں کیسے منظم، پرامن رکھا جاتا ہے۔

جے یوآئی کے آزادی مارچ میں تلاوت، نمازیں، دعائیں پڑھی گئیں اور امن وامان کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ دینی سیاسی کارکنوں نے پوری دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھا کر یہودی، امریکی ایجنٹوں کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا ہے۔ فیصل آباد سے جے یوآئی کے سینکڑوں کارکنوں نے ساہیوال، اسلام آباد ، لاہور میں آزادی مارچ میں شرکت کی۔ پارٹی پالیسی کے مطابق جیسے ہی فیصل آباد میں احتجاج کرنے کی کال دی گئی تو یہاں بھی بڑا اور مثالی احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ جے یوآئی ملک میں امن وامان اور اداروں کا احترام چاہتی ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات