Live Updates

کرپٹ مافیا نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، اعجازاحمدچوہدری

پیپلزپارٹی ن لیگ کے درباری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بنے ہوئے ہیں،صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب

منگل 19 نومبر 2019 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی رہنمائوں کی وفود کے ہمراہ ملاقاتیں، ملاقات کرنے والے پارٹی رہنمائوں نے سنٹرل پنجاب میں ہونے والی تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اپنی تجاویز پیش کیں ، ملاقات کرنے والے سے ملاقات کے موقع پر اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ مافیا نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، پیپلزپارٹی ن لیگ کے درباری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بنے ہوئے ہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں وزیراعظم عمران خان دن رات کوشاں ہیں، ملکی معیشت اور اسٹاک ایکسچینج میں بہتری آ رہی ہے ، فضل الرحمان صرف بھڑکیں لگا رہے ہیں، شاہراہیں روک کر فضل الرحمان نے اپنی سیاست کا جنازہ نکال لیا ہے ،ملکی ترقی کے دشمن قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، کرپٹ مافیا کا گٹھ جوڑ قوم نے مسترد کردیا ہے ، تمام اضلاع میں پارٹی رہنمائوں سے تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے ، بریگیڈیر (ر)اسلم گھمن ، قصور سردار حسن علی خان، انجینئر مبشر نواز ، چوہدری محمد اشفاق کمبوہ سمیت دیگر رہنماء و کارکنان شامل تھے ۔

(جاری ہے)

بعدازاں اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میں مرکزی نائب صدر چوہدری اشفاق نے ملاقات کی ، ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات