امید ہے نوازشریف عدالتی فیصلے کےمطابق واپس آجائیں گے، عمران خان
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، انڈیمنٹی بانڈ کی شرط نوازشریف کی واپسی یقینی بنانے کیلئے تھی۔ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ اجلاس میں گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 19 نومبر 2019 21:43
(جاری ہے)
اس موقع پر اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر بھی کھل کرتنقید کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے آزادی مارچ کو عوام نے مسترد کردیا، اپوزیشن اب 4 سال مزید انتظار کرے۔ اپوزیشن کو عوامی حمایت حاصل نہیں، آزادی مارچ کو عوامی حمایت حاصل ہوتی تو 13 دن میں واپس نہ جاتے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو عوامی رابطوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت آئی سی یو سے نکل کردرست سمت کی طرف چل پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو توانائی منصوبوں اور توانائی پالیسی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے متبادل توانائی پالیسی لانے پر توانائی ٹیم کی تعریف کی۔ پہلے توانائی کے نام پر لوٹ مار کی جارہی تھی۔ پرانی توانائی پالیسی کے تحت 17روپے فی یونٹ بجلی تیار کی جارہی تھی۔ اب نئے معاہدے میں 6 روپے 35 پیسے کیے گئے ہیں۔ قدرتی ذرائع ، سولر، ونڈ اور ہائیڈل توانائی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو خود مانیٹر اور کنٹرول کروں گا۔ ایسے اقدامات اٹھا رہے ہیں کہ اشیاء سستی ہوں اور کسانوں کو بھی فائدہ ہو۔ مصنوعی مہنگائی کی جڑ تک پہنچ گئے ہیں،سدباب کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ واضح رہے ملک میں مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ حکومتی معاشی ٹیم تاحال مہنگائی کا جن بوتل میں بند کرنے میں ناکام ہے۔ سبزیوں اور اشیائے ضروریہ عوام کی دسترس سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ ایسے میں وزیراعظم عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنے کا بیان حوصلہ افزا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.