Live Updates

نبیل گبول نے نواز شریف کی حکومت کے ساتھ ڈیل ہونے کا دعویٰ کردیا

یہ ڈیل انہوں نے کروائی ہے جو چاہتے ہیں کہ عمران خان ہی وزیراعظم رہے، اس ڈیل میں مولانا فضل الرحمان نے اہم ترین کردار ادا کیا ہے: رہنما پاکستان پیپلرپارٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 19 نومبر 2019 21:51

نبیل گبول نے نواز شریف کی حکومت کے ساتھ ڈیل ہونے کا دعویٰ کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 نومبر 2019ء) : پاکستان پیپلرپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے نواز شریف کی حکومت کے ساتھ ڈیل کا دعویٰ کردیا ہے۔ نبیل گبول نے نجی ٹیوی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ڈیل کے تحت ملک سے باہر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10سال پیچھے جا کر دیکھیں کہ پرویز مشرف نے کہا تھا کہ وہ کسی صورت نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کو پاکستان نہیں آنے دیں گے لیکن پھر 6پہینے بعد ہی وہ دبئی جاتے ہین اور ان دونوں کو وہاں بلا کر میتنگ کرتے ہیں اور انہیں این آراو دیتے ہیں اور الیکشن لرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

نبیل گبول نے کہا ہے کہ ٹیوی پر عوام کو بیوقف بنایا جارہا ہے لیکن میں صاف کہوں گا کہ نواز شریف ڈیل کے تحت باہر گئے ہیں اور یہ ڈیل انہوں نے ہی کروائی ہے جو چاہتے ہیں کہ عمران خان ہی وزیراعظم رہے اور وہ پنجاب سے نظرہٹا کر کہیں اور دیکھیں۔

(جاری ہے)

نبیل گبول نے مزید کہا کہ اس ڈیل میں مولانا فضل الرحمان نے اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف آج صبح لندن روزنہ ہوگئے ہیں۔

نواز شریف آج صبح سابق وزیراعظم قافلے کی صورت میں جاتی امراء سے ائیر پورٹ پہنچے، جس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، خاندان کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔ قافلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نوازشریف کو رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں، انہوں نے اپنی دادی کے ہمراہ نوازشریف کو گھر سے رخصت کیا۔

قطر سے آنے والی ائیر ایمبولینس بھی ائیر پورٹ پہنچ چکی تھی۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے، ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نواز شریف بذریعہ ایمبولینس علامہ اقبال ایئرپورٹ کےحج ٹرمینل پہنچے ۔ضروری ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے پائلٹ کو اڑان کی اجازت دی۔ اب نواز شریف کچھ دیر تک لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر پہنچیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات