جے یو آئی ف نے حکومت کیخلاف جاری پلان بی کے بھی خاتمے کا اعلان کر دیا

رہبر کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے ملک بھر کی سڑکیں کھول دی جائیں، پلان بی کے تحت ملک بھر میں سڑکوں کی بندش ختم کر رہے ہیں: اکرم درانی

muhammad ali محمد علی منگل 19 نومبر 2019 22:07

جے یو آئی ف نے حکومت کیخلاف جاری پلان بی کے بھی خاتمے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر2019ء) جے یو آئی ف نے حکومت کیخلاف جاری پلان بی کے بھی خاتمے کا اعلان کر دیا، اکرم درانی کا کہنا ہے کہ رہبر کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے ملک بھر کی سڑکیں کھول دی جائیں، پلان بی کے تحت ملک بھر میں سڑکوں کی بندش ختم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رہبر کمیٹی کا پلان بی کے تحت ملک بھر میں سڑکوں کی بندش ختم کرنےکااعلان، جے یو آئی ف کے رہنما اکرم درانی نے اعلان کیا ہے کہ رہبر کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے ملک بھر کی سڑکیں کھول دی جائیں۔ رہبر کمیٹی نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فضل الرحمان اس سےمتعلق قائدین سےرابطےکرکےتاریخ کاتعین کرینگے۔ اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کے ممبران کے نام تجویز کریں گی۔