Live Updates

خسرو بختیار کے بعد ایک اور وفاقی وزیر کی وزارت بدل دی گئی

صاحبزادہ محبوب سلطان کو وفاقی وزیر برائے سیفران کا قلمدان دے دیا گیا، ان کی خسرو بختیار مخدوم خسرو بختیار وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی بنا دیے گئے

muhammad ali محمد علی منگل 19 نومبر 2019 22:27

خسرو بختیار کے بعد ایک اور وفاقی وزیر کی وزارت بدل دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2019ء) خسرو بختیار کے بعد ایک اور وفاقی وزیر کی وزارت بدل دی گئی، صاحبزادہ محبوب سلطان کو وفاقی وزیر برائے سیفران کا قلمدان دے دیا گیا، ان کی خسرو بختیار مخدوم خسرو بختیار وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی بنا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے سلسلے میں ایک اور وفاقی وزیر کی وزارت تبدیل کر دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مخدوم خسرو بختیار کو وفاقی وزیر پٹرولیم کا خواب دکھا کر وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی تھما دی گئی ہے۔ جبکہ صاحبزادہ محبوب سلطان کو وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی سے کے عہدے سے ہٹا کر وفاقی وزیر برائے سیفران کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔ اسد عمر و فاقی وزیر منصوبہ بند ی مقرر کردئیے گئے ہیں اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے منگل کے روز وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار کو گزشتہ روز کے اعلان کے مطابق وزارت پٹرولیم نہ مل سکی۔ صاحبزادہ محبوب سلطان سے یشنل فوڈ سیکیورٹی کی وزارت واپس لے لی گئی اور یہ وزارت مخدوم خسرو بختیار کو دے دی گئی ہے۔

جبکہ صاحبزادہ محبوب سلطان کو وفاقی وزیر برائے سیفران کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔ جبکہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو مخدوم خسرو بختیار کی جگہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی لگا دیا گیا ہے۔ اسد عمر تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے وزیر خزانہ تھے تاہم وزارت سے ہٹائے جانے کے بعد کئی ماہ تک وہ کابینہ سے باہر رہے۔ اب اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات