میاں نواز شریف لندن پہنچ گئے

نواز شریف کو لے جانے والی ائیر ایمبولینس ہیتھروائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 19 نومبر 2019 22:38

میاں نواز شریف لندن پہنچ گئے
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 نومبر 2019ء) : میاں نواز شریف لندن پہنچ گئے ہیں۔ نواز شریف کو لے جانے والی ائیر ایمبولینس ہیتھروائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ نواز شرہف کو ساؤتھ ویسٹ روڈ کی جانب وی وی آئی پی گیٹ سے ائیرپورٹ سے باہر نکالا جائے گا۔ نواز شرہف کو لے جانے کیلئے ایمبولینس اور خصوصی گاڑیاں ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔ گاڑیاں اور ایمبولینس رن وے پر پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف آج صبح لندن روزنہ ہوئے تھے، نواز شریف آج صبح سابق وزیراعظم قافلے کی صورت میں جاتی امراء سے ائیر پورٹ پہنچے، جس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، خاندان کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔ قافلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نوازشریف کو رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں، انہوں نے اپنی دادی کے ہمراہ نوازشریف کو گھر سے رخصت کیا۔

(جاری ہے)

قطر سے آنے والی ائیر ایمبولینس بھی ائیر پورٹ پہنچ چکی تھی۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے، ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نواز شریف بذریعہ ایمبولینس علامہ اقبال ایئرپورٹ کےحج ٹرمینل پہنچے ۔ضروری ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے پائلٹ کو اڑان کی اجازت دی اور اب وہ لندن پہنچ گئے ہیں۔ڈاکٹر عدنان نے ائیر ایمبولینس ہیتھروائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔