کارکردگی اور استعداد کار بڑھانے کے لئے افسران کی ٹریننگ ضروری ہے، ،افسران کو ہرفیصلہ قانون کے مطابق کر نے کویقینی بنانا چاہیے ،چیف جسٹس بلوچستان ہا ئی کورٹ

منگل 19 نومبر 2019 22:45

کارکردگی اور استعداد کار بڑھانے کے لئے افسران کی ٹریننگ ضروری ہے، ،افسران ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) چیف جسٹس بلوچستان ہا ئی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہکارکردگی اور استعداد کار بڑھانے کے لئے افسران کی ٹریننگ ضروری ہے، افسران کو قوانین کو مدنظر رکھنا چاہیے اورحکومت و کابینہ کی رہنمائی کریگی، قوانین کے مطابق فیصلے کرنے سے حکومت اور عدالتوں پر بوجھ کم اور عوام کو ریلیف ملے ۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے تحت 28ویں مڈ کرئیر مینجمنٹ کورس مکمل کرنے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع بلوچستان ہائی کورٹ کے سنئر جج جسٹس نعیم اختر افغان، ڈائر یکٹر جنرل نم بلوچستان خواجہ شوکت حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کارکردگی اور استعداد کار بڑھانے کے لئے افسران کی ٹریننگ ضروری ہے، افسران کو قوانین کو مدنظر رکھنا چاہیے اورحکومت و کابینہ کی رہنمائی کریگی،افسران کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ ہرفیصلہ قانون کے مطابق کریں وزراء یا حکومت کو قوانین سے متعلق آگاہ کرنا بھی سرکاری افسران کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ہر سرکاری افسر کو چاہیے کہ وہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے اگر ایسا کیا جائے تو کسی کو عدالتوں کو دروازہ کھٹکھٹانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ اگر افسران اپنے فرائض قانون کے مطابق سرانجام دیں تو اس سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ حکومت اور عدلیہ پر بوجھ بھی کم ہوگا بلکہ آئین کے دائرہ میں رہتے ہوئے اپنے آئینی فرائض سرانجام دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

افسران کسی بھی خلاف قانون احکامات پر انکار کرتے وقت گھبرائیں نہیں بلکہ ثابت قدم رہیں ، چیف جسٹس نے جوڈیشل اکیڈمی کی بہتری کے لئے نم کی خدمات حاصل کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ خواجہ شوکت حسین نے کہا کہ 28ویں مڈ کیئر ئیر مینجمٹ کورس میں ملک بھر سے آئے ہوئے مختلف محکموں کے 52افسران نے ٹریننگ حاصل کی ۔

14ہفتوں کے دوران افسران کو مینجمنٹ، پالیسیوں،آئی ٹی، اقتصادی بہتری، سمیت دیگر امور پر ٹریننگ دی گئی تا کہ مستقبل میں یہ افسران کارکردگی کوبہتر بنا سکیں،انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے بغیر حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانا ناممکن ہے افسران نے نہ صرف قوانین کا جائزہ لیا بلکہ ان میں بہتری کے لئے بھی مشقیں کی ہیں جن کے مستقبل میں بہتر اثرات مرتب ہونگے، بعدازاں چیف جسٹس بلوچستان ہا ئی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے کورس مکمل کرنے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں۔