لوگ دریائے سندھ سے سونا نکالنے لگے
صبح سویرے شدید ٹھنڈ میں سونا تلاش کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے
سجاد قادر بدھ 20 نومبر 2019 07:06
(جاری ہے)
دریا کنارے آباد یہ افراد پورا سال سردی کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ موسم سرما میں پانی کی سطح کم ہوجاتی ہے اور نومبر آتے ہی ان کی چاندی ہوجاتی ہے اور دریا سونا اگلنے لگتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے قبیلے کے ایک فرد حسین نے بتایا کہ ہم صبح سویرے سونا جمع کرنے نکل جاتے ہیں اور 9، 10 بجے تک واپس آجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پانی سے سونا نکالنا ایک مشکل کام ہے لیکن یہی ہمارا فن ہے، ہم جگہ کا تعین کرکے روایتی اوزاروں سے سونا نکالتے ہیں اور ٹھیکیداروں کو فروخت کرتے ہیں جو اسے مارکیٹ لے جاتے ہیں۔سونا نکالنے والے ان افراد کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ ٹھیکیدار یہ سونا آگے کس قیمت پر فروخت کرتا ہے اور انھیں اگر یہ معلوم ہو بھی جائے کہ انہیں مارکیٹ میں سونے کی قیمت سے کم رقم دی جاتی ہے تب بھی یہ ٹھیکیداروں کو ہی خوشی خوشی سونا فروخت کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہیں بس ایک شکوہ ہے وہ یہ کہ یہ سارا کام پرانے اور روایتی اوزاروں سے کرتے ہیں جبکہ چین سے آنے والے اپنے ساتھ جدید مشینیں لاتے ہیں اور چند منٹوں میں بنا کسی محنت کے سونا نکال کر لے جاتے ہیں۔اس لیے حکومت انہیں بھی جدید اوزار مہیا کرے تاکہ وہ بھی سونا نکالنے کے لیے آسانی محسوس کریں اور زیادہ سے زیادہ سونا تلاش کرسکیں۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.