سعودی عرب کی جیلوں میں پاکستانی خواتین کے بھی قید ہونے کا انکشاف
صرف مغربی ریجن میں مختلف جرائم میں قید پاکستانیوں کی گنتی 1275 ہے جن میں 65 خواتین بھی شامل ہیں
محمد عرفان بدھ 20 نومبر 2019 10:08
(جاری ہے)
اُن کا کہنا تھا کہ مغربی ریجن کی جیلوں میں مختلف مقدمات میں گرفتار 100س زائد پاکستانی قیدیوں سے قونصلر ٹیموں نے ملاقات کر کے اُن کے مسائل اور شکایات سُنیں۔
خالد مجید نے مزید بتایا کہ قونصلیٹ کے شعبہ ویلفیئر کے ذریعے لیبر کورٹس میں پاکستانیوں کو ڈھائی لاکھ کے قریب واجبات کی ادائیگی کروائی گئی جبکہ ایک ماہ میں دیت کی مد میں ورثاء کو 3 لاکھ 26 ہزار ریال دلوائے گئے۔ دیت کی رقم قونصلیٹ کے ذریعے ورثا کو پاکستان بھجوائی جاتی ہے۔ کراس چیک ورثا کے ناموں سے ہی بنوائے جاتے ہیں جنہیں کوئی دوسرا کیش نہیں کراسکتا۔ گذشتہ ایک ماہ کے دوران مستحق اور ضرورت مند پاکستانیوں کے لیے32 ہزار ریال مختلف مد میں خرچ کیے گئے۔ اکتوبر کے مہینے میں 13 ہزار سے زائد پاسپورٹ بنائے گئے جبکہ نادرا کارڈز اور دیگر خدمات بھی یومیہ کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہیں۔ جبکہ مغربی ریجن میں پاکستانیوں کو اوورسیز پاکستانی فاوٴنڈیشن ( او پی ایف ) کی جانب سے 177 کارڈز جاری کیے گئے۔ جبکہ یہاں کے مختلف سرکاری اداروں ، ہسپتالوں اور متعدد کمپنیوں کے لیبر کیمپوں کے بھی 134 دورے کیے گئے۔ قونصلیٹ کے شعبہ ویلفیئر کی جانب سے 13 سو افراد کو قانونی مشاورت بھی فراہم کی گئی۔جدہ کے علاوہ مدینہ منورہ، ینبع، جیزان اور دیگر شہروں میں بھی قونصلر سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.