میری کامیابی کارازکردار میں حقیت کا رنگ بھرنا ہے،فوزیہ چوہدری

ہمیشہ کوشش کرتی ہو ں کہ میری ذات سے کسی کو کوئی دکھ تکلیف نہ ہوں،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 نومبر 2019 11:11

میری کامیابی کارازکردار میں حقیت کا رنگ بھرنا ہے،فوزیہ چوہدری
 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،باؤ اصغر) میری کامیابی کارازاپنے کردار میں حقیت کا رنگ بھرنا ہے،انہو نے کہا کہ شوبز کی رنگین دنیا کا اثر نجی زندگی پر نہیں پڑنے دیتی،میں زندگی کے تمام معاملات میں میانہ روہی اختیار کرتی ہوں ان خیالات کا اظہار فلم اور سٹیج کی نامو ر اداکارہ فوزیہ چوہدری نے کیا،انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کوشش کرتی ہو ں کہ میری ذات سے کسی کو کوئی دکھ تکلیف نہ ہوں اپنے کام پر توجہ دینی ہوں کسی سے کبھی مقابلہ بازی کے چکر میں نہیں پڑی گھر میں ایک عام سی لڑکی اور اسٹیج پر فنکار بن جاتی ہوں اور آج میں جس مقام پر ہوں یہ میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :