ڈاکٹر اجمل ملک نے ویب سیریز ”ایک سوال“پر کام شروع کر دیا

فلم،ٹی وی اور سٹیج کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر منفرد پروگرام پیش کرتا رہوں گا،ڈاکٹر اجمل ملک

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 نومبر 2019 11:13

ڈاکٹر اجمل ملک نے ویب سیریز ”ایک سوال“پر کام شروع کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،باؤ اصغر) ڈاکٹر اجمل ملک نے ویب سیریز ”ایک سوال“پر کام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر و رائٹر ڈاکٹر اجمل ملک اپنے یو ٹیوب چینل ڈاکٹر اجمل ٹی وی پر ویب سیریز ”ایک سوال“پیش کرینگے جس پر انہوں نے کام شروع کر دیا ہے،ہمارے نمائندے سے ملاقات میں ڈاکٹر اجمل ملک نے بتایا کہ فلم،ٹی وی اور سٹیج کے بعد اب اپنے یوٹیوب چینل ڈاکٹر اجمل ٹی وی پر منفرد پروگرام پیش کرتا رہوں گا ابھی ”ایک سوال“پر کام شروع کیا ہے اس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں سے دلچسپ سوال و جواب اور ان کے فنی کیرئیر پر گفتگو ہونگی۔

متعلقہ عنوان :