میری ٹائم افیئر ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 52 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

بدھ 20 نومبر 2019 11:21

میری ٹائم افیئر ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 52 کروڑ 45 لاکھ روپے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں میری ٹائم افیئر ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 52کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں سال 3 ارب 60 کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پورٹ الائیڈ سٹرکچر ملا بینڈ ایریا میں ترقیاتی کاموں کے لئے 26کروڑ 76 لاکھ، کراچی میں نیو کمپیوٹر ہارڈ ویئر آئی ڈی کارڈ پرنٹر کی انسٹالیشن کے لئے ایک کروڑ85 لاکھ، پی ایم اے میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 2 کروڑ 30 لاکھ، گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے 9 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :