نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر 5 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

بدھ 20 نومبر 2019 11:21

نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 5 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں سال 12 ارب 4 کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ایرڈ زون ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر انتظام خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے لئے 27 کروڑ 50 لاکھ، زیتون کی کاشت کے لئے 20 کروڑ، پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ سنٹر کے مانیٹرنگ سسٹم کے لئے 15 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :