افریقی اصلاحات سے جرمن سرمایہ کاری بڑھے گی، چانسلر میرکل

پچاس سے زائد افریقی ممالک عالمی مسائل کے حل کے لیے عملی کردار ادا کر سکتے ہیں،تقریب سے خطاب

بدھ 20 نومبر 2019 11:34

افریقی اصلاحات سے جرمن سرمایہ کاری بڑھے گی، چانسلر میرکل
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے کہا ہے کہ براعظم افریقہ میں سیاسی، مالیاتی اور ٹیکس اصلاحات سے وہاں جرمن سرمایہ کاری میں اضافہ یقینی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر نے یہ بات ملکی دارالحکومت برلن میں منعقدہ کمپیکٹ وِد افریقہ نامی اجلاس میں کہی۔ انہوں نے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پچاس سے زائد افریقی ممالک عالمی مسائل کے حل کے لیے عملی کردار ادا کر سکتے ہیں۔کمپیکٹ وِد افریقہ کا اجلاس ورلڈ بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے جرمن اشتراک سے مشترکہ طور پر منعقد کرایا ہے۔ اس اجلاس میں جرمن کاروباری حلقے کے کئی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :