ٹرمپ نے کانگرس کو تین ہزارامریکی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی بارے آگاہ کردیا

خطے کے دفاع کو مستحکم کرنے اور ایرانی اشتعال انگیزی کی روک تھام کے لیے امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دیا،مکتوب

بدھ 20 نومبر 2019 11:34

ٹرمپ نے کانگرس کو تین ہزارامریکی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی بارے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس کو باضابطہ طور پر 3000 امریکی فوجیوں کو سعودی عرب بھیجنے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے کانگرس کو لکھے گئے اپنے مکتوب میں کہا کہ ایران خاص طور پر تیل کی تنصیبات کو نشانہ بناکر خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے۔

ایران کی مدد سے حوثیوں نے گذشتہ ستمبرمیں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کیے تھے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے اپنے خط میں کہا کہ جیسا کہ میں 22 جولائی کو بتایا گیا تھا کہ ہم نے ایران کے جارحانہ سلوک کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب میں مزید فوج بھیج رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے خطے کے دفاع کو مستحکم کرنے اور ایرانی اشتعال انگیزی کی روک تھام کے لیے امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دیا۔صدر نے کانگرس کو لکھے گئے مکتوب میں کہا کہ پہلے سے موجود فوجیوں کے علاوہ سعودی عرب میں مزید تین ہزار امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اضافی فوج کی تعیناتی کے ساتھ مملکت کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے راڈار اور میزائل نظام بھی شامل ہیں۔