Live Updates

چودھری پرویز الٰہی نے مولانا فضل الرحمان کو کیا دے کر اُٹھایا ہے ؟

وفاقی وزیر فواد چودھری نے مولانا سے متعلق سوال کا جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 نومبر 2019 11:25

چودھری پرویز الٰہی نے مولانا فضل الرحمان کو کیا دے کر اُٹھایا ہے ؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری سے سوال کیا گیا کہ چودھری پرویز الٰہی نے مولانا فضل الرحمان کو کیا دے کر اُٹھایا ؟ کیا کابینہ واقعی اس معاملے پر دباؤ کا شکار تھی کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے ایک بیان میں ایسا کہا تھا جس پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ ایک دباؤ یہ تھا کہ پہلے دن ہی پچیس تیس ہزار بندہ اکٹھا ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ میں نے دھرنے دئے ہوئے ہیں، میرے سے زیادہ کوئی دھرنوں کو نہیں جانتا نہ ہی کسی کو پتہ ہے، یہ دھرنا زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ دھرنے کامیاب ہوتے ہیں جب مقامی سپورٹ ہو۔

(جاری ہے)

اس دھرنے میں کوئی عام شخص شامل نہیں تھا، دھرنے میں شریک تمام لوگ ایک مخصوص طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔ مقامی بندہ کوئی تھا ہی نہیں، انہوں نے کہا کہ مولانا کے دھرنے کے لوگ شکست خوردہ طریقے سے دھرنا ختم کر کے گئے ہیں۔

اور اُس کے بعد ان کے ساتھ سڑکوں پر جو ہوا، اُس کی ویڈیوز ہر فون میں آ رہے ہیں۔ ان ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کس قدر سبکی سے یہ لوگ گئے ہیں۔ اینکر نے سوال کیا کہ چودھری پرویز الٰہی جو کہہ رہے ہیں کہ میرے پاس کچھ امانت ہے ، وہ امانت کیا ہو سکتی ہے ؟ جس پر فواد چودھری نے کہا کہ وہ دو چار کپڑے ہو سکتے ہیں، ایک کوٹ ہو سکتا ہے، کیونکہ سردی بہت تھی ، ہو سکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان چودھری برادران کے گھر پر کوٹ رکھوا گئے ہیں۔

ایسی باتوں کو ڈس کلوز بھی نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اپوزیشن نے اپنا تو کوئی نہ کوئی چورن بیچنا ہی ہے نا۔ فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان چاہے کسی کو اچھے لگتے ہوں یا بُرے لیکن عمران خان کے معیار کا فی الوقت پاکستان میں کوئی آدمی نہیں ہے۔ نہ اُن کے علاوہ کوئی لیڈرشپ ہے ، اگر عمران خان اچھا کریں گے تو بہت اچھا ہو گا اگر وہ اچھا نہ کر پائے تو بھی اُن کے علاوہ کوئی اس کے لائق نہیں ہے۔ کیونکہ بلاول اور شہباز شریف سمیت دیگر لوگوں کا قد ہی نہیں ہے۔ فواد چودھری نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات