پشاور یونیورسٹی کے ادارہ تعلیم وتحقیق میں پروفیسر علوی ایوارڈ کی تقسیم

بدھ 20 نومبر 2019 12:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) پشاور یونیورسٹی کے ادارہ تعلیم و تحقیق میں پروفیسر علوی ایوارڈ اور وظائف کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و تحقیق پروفیسر ارشد علی، پروفیسر ارباب خان آفریدی ، ڈاکٹر عذرا قریشی ، گلالئی ، پروفیسر ظفر قریشی او شیر زادہ نے اپنے خطاب میں ادارہ تعلیم و تحقیق کے فروغ میں پروفیسر عبدالحئی علوی کی جامعہ پشاور کی تاسیسی دہائی کے دوران خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقید پیش کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عذرا قریشی نے اپنے والد مرحوم پروفیسر عبدالحئی علوی کی خدمات کے از سر نو احیا کے طور پر ادارہ تعلیم و تحقیق کی بی ایڈ سمسٹر کے چوتھے چھٹے اور آٹھویں سمسٹر کی بالترتیب ٹاپر سٹوڈنٹس زارا احسان ، عائشہ اور حافظہ انعم بلقیس کو نقد ایوارڈ سے نوازا جبکہ حافظہ انعم بلقیس کو گولڈ میڈل سے بھی نوازا ۔

متعلقہ عنوان :