Live Updates

عمران خان نے رزاق داؤد سے وزارت تجارت واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا

رزاق داؤد کی ناراضگی کی وجہ سے عمران خان کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 نومبر 2019 12:04

عمران خان نے رزاق داؤد سے وزارت تجارت واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2019ء) : وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر سے رد و بدل اور توسیع کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر سے رد و بدل اور توسیع کی جس کے تحت اب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کوایک مرتبہ پھر کابینہ کا حصہ بنا لیا ہے۔ اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک صارف ڈاکٹر اکرام الحق نے کہا کہ انسائیڈرز کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جب رزاق داؤد سے وزارت تجارت کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا تو رزاق داؤد ناراض ہوگئے ۔

انہوں نے بتایا کہ رزاق داؤد کے ناراض ہونے پر وزیر اعظم کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کی گئی جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ میں رد و بدل اور توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق اسد عمر کو وزارت منصوبہ بندی کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

صاحبزادہ محبوب سلطان کو وفاقی وزیر سیفران بنادیا گیا جبکہ ان سے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ شہریار آفریدی سے وزارت سیفران کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ خسرو بختیار کو پٹرلیم کی بجائے نیشنل فوڈ سکیورٹی کا قلمدان دیا گیا ۔ دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گذشتہ روز منگل کو ایوان صدر میں اس سلسلے میں حلف برداری کی خصوصی تقریب ہوئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسدعمر سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف اُٹھانے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسد عمر کو مبارکباد دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات