اوپن یونیورسٹی میں"بین الاقوامی تقابلی ادب"کے موضوع پرکانفرنس کل شروع ہوگی

متحدہ عرب امارات ،ْ الجزائر ،ْ مصر ،ْ عمان ،ْ اردن اورشام سے اسکالرز اور ماہرین تعلیم خطاب کریں گے

بدھ 20 نومبر 2019 12:37

اوپن یونیورسٹی میں"بین الاقوامی تقابلی ادب"کے موضوع پرکانفرنس کل شروع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ عربی)کلیہ علوم اسلامیہ(کے زیر اہتمام "بین الاقوامی تقابلی ادب"کے موضوع پر پہلی 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کل جمعرات کو شروع ہوگی۔ متحدہ عرب امارات ،ْ الجزائر ،ْ مصر ،ْ عمان ،ْ اردن اورشام کے اسکالرز اور ماہرین تعلیم اپنے کلیدی خطبات میں ادبی و ثقافتی موضوعات پر اظہار خیال کریں گے۔

عربی زبان و ادب کا باہمی تقابلی جائزہ اور عربی کا دیگر زبانوں کے ساتھ تقابلی جائزہ موضوعات میں شامل ہیں۔سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بنچ کے جسٹس ڈاکٹر محمد الغزالی کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈین کلیہ عربی و علوم اسلامیہ ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی کے مطابق یہ کانفرنس نوجوان نسل کی رہنمائی کے لئے قومی و عالمی سطح کے علماء کرام کے مابین علمی مباحثوں کو فروغ دینے کے لئے یونیورسٹی میں جاری تقاریب کا حصہ ہے۔

کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد خطے کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانا ،ْ ان کے مابین باہمی محبت ،ْ ہم آہنگی اور اتحاد کی فضاء قائم کرنا ہے جو امن و آشتی کے لئے ضروری ہے۔ کانفرنس کے دو یوم میں 8 ورکنگ سیشن ہوں گے جس میں 80 مقالے پیش کئے جائیں گے۔