ہر آرٹ مشکل ہے لیکن ڈائریکشن کا شعبہ سب سے زیادہ مشکل ہے ‘ افتخار عفی

نہ صرف ٹیم صرف ساتھ لیکر چلنا بلکہ انکی صلاحیتوں کے مطابق کام بھی لینا ہوتا ہے ‘ ڈرامہ ڈائریکٹر

بدھ 20 نومبر 2019 12:37

ہر آرٹ مشکل ہے لیکن ڈائریکشن کا شعبہ سب سے زیادہ مشکل ہے ‘ افتخار عفی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) نامور ڈرامہ ڈائریکٹر افتخار عفی نے کہا ہے کہ ہر آرٹ مشکل ہے لیکن ڈائریکشن کا شعبہ سب سے زیادہ مشکل ہے جس میں آپ نے اپنی ٹیم کو نہ صرف ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے بلکہ ان کی صلاحیتوں کے مطابق ان سے کام بھی لینا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے لاہو رمیں رہ کر کئی نامور اساتذہ سے ڈائریکشن کی الف ب سیکھی او ران کی رہنمائی کی بدولت ہی مجھے کامیابیاں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے کراچی کا سفر کیا جہاں پر ایک ڈرامہ سیریل کی اور اسے بیحد کامیابی ملی جس کے بعد کامیابیوں کا سلسلہ چل نکلا اور آج تک جاری و ساری ہے ۔

متعلقہ عنوان :