امریکی صدر نے کانگرس کو 3000 امریکی فوجیوں کو سعودی عرب بھیجنے کے بارے میں آگاہ کردیا

ایران خاص طور پر تیل کی تنصیبات کو نشانہ بناکر خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے. ٹرمپ کا کانگرس کو لکھا گیا خط

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 نومبر 2019 12:21

امریکی صدر نے کانگرس کو 3000 امریکی فوجیوں کو سعودی عرب بھیجنے کے بارے ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 نومبر ۔2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس کو باضابطہ طور پر 3000 امریکی فوجیوں کو سعودی عرب بھیجنے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے. ٹرمپ نے کانگرس کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ ایران خاص طور پر تیل کی تنصیبات کو نشانہ بناکر خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے. ایران کی مدد سے حوثیوں نے گذشتہ ستمبرمیں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کیے تھے‘ٹرمپ نے اپنے خط میں کہا کہ جیسا کہ میں 22 جولائی کو بتایا گیا تھا کہ ہم نے ایران کے جارحانہ سلوک کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب میں مزید فوج بھیج رہے ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے خطے کے دفاع کو مستحکم کرنے اور ایرانی اشتعال انگیزی کی روک تھام کے لیے امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دیا‘صدر نے کانگرس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ پہلے سے موجود فوجیوں کے علاوہ سعودی عرب میں مزید تین ہزار امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے‘ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اضافی فوج کی تعیناتی کے ساتھ مملکت کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے راڈار اور میزائل نظام بھی شامل ہیں.

ٹرمپ نے اپنے خط میں کہا کہ جیسا کہ میں 22 جولائی کو بتایا گیا تھا کہ ہم نے ایران کے جارحانہ سلوک کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب میں مزید فوج بھیج رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے خطے کے دفاع کو مستحکم کرنے اور ایرانی اشتعال انگیزی کی روک تھام کے لیے امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دیا‘صدر نے کانگرس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ پہلے سے موجود فوجیوں کے علاوہ سعودی عرب میں مزید تین ہزار امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے‘ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اضافی فوج کی تعیناتی کے ساتھ مملکت کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے راڈار اور میزائل نظام بھی شامل ہیں.