صدر ٹرمپ کا جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات کیلئے یوکرین کے صدر سے درخواست کرنا غیر مناسب تھا.کرنل ایلگزینڈر ونڈمین
ہاﺅس انٹیلی جنس کمیٹی کے روبرو کرنل ونڈمین کے اورنائب صدر پینس کی معاون اہلکار جنیفر ولیمز کی گواہی ریکارڈ
میاں محمد ندیم بدھ 20 نومبر 2019 12:25
(جاری ہے)
کرنل ونڈمین اپنی فوجی وردی اور میڈلز پہن کر گواہی کیلئے پیش ہوئے‘ انہوں نے 25 جولائی کو صدر ٹرمپ کی یوکرین کے صدر ولادی میر زیلینسکی کو فون کر کے جو بائیڈن اور ان کے بیٹے کے خلاف مبینہ کاروباری بے ضابطگیوں کے حوالے سے تحقیقات کے مطالبے کے بارے میں گواہی دیتے ہوئے کہا کہ صدر کیلئے یہ بات مناسب اور جائز نہیں تھی کہ وہ اپنے سیاسی حریف کے خلاف تحقیقات کیلئے کسی غیر ملکی سربراہ سے مطالبہ کریں.
اطلاعات کے مطابق اس ٹیلی فون گفتگو میں صدر ٹرمپ نے یوکرین کے صدر زیلنسکی سے دو چیزوں کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا صدر ٹرمپ نے جو بائیڈن اور ان کے بیٹے کے خلاف تحقیقات کے علاوہ اس مفروضے پر تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تھا کہ 2016 کے امریکہ کے صدارتی انتخاب میں روس کے بجائے یوکرین نے مداخلت کی تھی. صدر ٹرمپ نے دیگر لوگوں کے علاوہ کرنل ونڈمین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مواخذے کی سماعت کے دوران عوامی عہدہ رکھنے والے کسی شخص کے خلاف گواہی دینے والا خود سزا کا مستحق ہے. جنیفر ولیم نے اپنے بیان میں کمیٹی کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کا یوکرین کے صدر زیلنسکی کو فون غیر معمولی تھا کیونکہ اس میں کیا گیا مطالبہ خالصتاً امریکہ کے داخلی معاملے سے متعلق تھا. انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس کے بجٹ آفس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے قائم مقام چیف آف سٹاف مک ملوینی نے ہدایت کی تھی کہ یوکرین کیلئے کانگریس کی طرف سے منظور شدہ 39 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی امداد روک لی جائے جنیفر ولیمز کا کہنا تھا کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ بعد میں ستمبر میں یہ امداد کیسے جاری کر دی گئی. ڈیموکریٹک پارٹی صدر ٹرمپ پر الزام عائد کرتی ہے کہ انہوں نے فوجی امداد روکنے اور یوکرین کے صدر کو ملاقات کیلئے وائٹ ہاﺅس مدعو کرنے سے انکار کو یوکرین کے صدر کو مجبور کرنے کی خاطر ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا، تاکہ وہ ان کے کہنے پر صدر ٹرمپ سیاسی حریف جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات پر آمادہ ہو سکیں اور یوں آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل جو بائیڈن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے.مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.