ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا نیو سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، پرائس لسٹ صبح 8 بجے تک منڈیوں میں دینے کی ہدایت

بدھ 20 نومبر 2019 13:09

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا نیو سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، پرائس لسٹ صبح 8 بجے ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے نیو سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا،اورنیلامی کے عمل کی خود نگرانی کی، اس موقع پر انہوں نیڈی او انڈسٹری، سیکرٹری مارکیٹ اور ایر ی مارکیٹنگ کو پرائس لسٹ صبح 8 بجے تک منڈیوں میں دینے اور ریٹ لسٹ کے زائد چارجنگ پر ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کی، انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کوسبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامیوں کے عمل کی نگرانی پرسراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق پرائس بورڈ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی حدود میں واقع بازاروں کا دورہ کریں اور آٹا ، گھی، چینی، دالوں، سبزیوں اور پھلوں کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں،بعد ازاں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور شہر کی داخلی سڑکوں کے میڈین کے ساتھ مٹی کی ڈھیریوں کو فوری لفٹ کرنے کی بھی ہدایت کی، دوسری جانب اے سی سمبڑیال محمد اظہار الحق اور اے سی پسرور طیب طاہر نے بھی سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ لسٹ مرتب کروا کر جاری کی۔

متعلقہ عنوان :