ترکی کی مغلا یونیورسٹی کے وفدکا باچاخا ن یونیورسٹی چارسدہ کا دورہ

بدھ 20 نومبر 2019 13:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) ترکی کی مغلایو نیورسٹی کے وفد نے باچا خان یو نیورسٹی چارسدہ کا دورہ کیا ، مغلا یونیورسٹی کے پروفیسر الحان تار میر اور ڈاکٹر حسین شامل تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثقلین نقوی نے دونوں مہمانوں کو باچا خا ن یو نیورسٹی چارسدہ کا تفصیلی دورہ کرایا اور انہیں یو نیورسٹی کے کمپیوٹر ، جیالوجی اور کیمسٹری لیبا رٹریز کے علاوہ مختلف شعبوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے وفد کو بتایا کہ یو نیورسٹی میں طلبا و طالبات کے لئے پرامن تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ باچا خان یو نیورسٹی میں ملک بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبا ت زیر تعلیم ہیں اور انہی طلبہ کو پاکستان کے مستقبل کی باگ ڈور کو سنبھا لنے کے تیار کیا جا رہا ہے۔ باچا خان یو نیورسٹی میں طلبا و طالبات کے لئے بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی پر دونوں مہمانوں نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔