پولیو ڈیوٹی میں غفلت پر سختی سے نمٹیں گے، مراد خان

بدھ 20 نومبر 2019 13:13

پولیو ڈیوٹی میں غفلت پر سختی سے نمٹیں گے، مراد خان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) تحصیلدارنورنگ ضلع لکی مروت مرادخان نے پٹواریوں کوخبردارکیاکہ پولیوڈیوٹیوں میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں تحصیل آفس میں پٹواریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرنائب تحصیلدارپیرمطیع اللہ شاہ ودیگرموجودتھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈپٹی کمشنرلکی مروت جہانگیراعظم وزیرکی پولیومہم کے حوالے خدمات قابل فخرہے، وہ پولیومہم کے سلسلے میں مکمل طورپرہمارے ساتھ تعائون کررہے ہیں جوکہ خوش آئنداقدام ہے۔

انہوں نے پٹواریوں پرزوردیاکہ ضلعی انتظامیہ لکی مروت سے پولیوجڑسے اکھاڑنے کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ اس لئے پٹواریوں کوچاہیے کہ اپنے حلقے میں پولیو ڈیوٹی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :