ایڈیشنل ڈسٹرکٹ نے کھلابٹ قتل کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی

بدھ 20 نومبر 2019 13:47

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ  نے کھلابٹ قتل کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت خارج ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج میاں محمود نے کھلابٹ قتل کیس میں دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی، مدعی کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ عبدالرزاق چغتائی پیش ہوئے جنہوں نے مقررہ تاریخ پر بحث میں قتل کے حوالہ سے ٹھوس دلائل کے ساتھ بحث کی اور عدالت نے انہی دلائل کی روشنی میں دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی ، ملزمان اب ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھلابٹ میں حاجی تنویر قتل کیس میں مظہر شاہ اور شہزاد شاہ کے علاوہ دیگر پر بھی قتل کی دعویداری کی گئی تھی جس میں دونوں ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کے بعد انہوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج میاں محمود کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی۔ عدالت نے دو روز قبل ملزمان اور مدعی کی وکیل کو بحث کے لیے تاریخ دی اور مقررہ تاریخ پر دونوں وکلاء نے اپنے اپنے موکل کے دفاع میں بھرپور بحث کی جس میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا۔ عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر درخواست کو خارج کر دیا۔

متعلقہ عنوان :