ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے زیراہتمام مقامی نظام حکومت کے موضوع پر سیمینار

بدھ 20 نومبر 2019 13:47

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے پبلک ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام مقامی نظام حکومت کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد طلباء و طالبات کو مقامی حکومتوں کے نظام سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ سیمینار میں پاکستان کے مقامی حکومتوں کے نظام کی تاریخ کے بارے میں تفصیل سے آگاہی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

سیمینار کے ریسورس پرسن محمد ارشاد اور افتخار فراز کنسلٹنٹس ڈائریکٹوریٹ آف لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء میں کی گئی حالیہ ترامیم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومتوں کے نظام میں پے در پے تبدیلیوں کی وجہ سے ان کی افادیت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :