بچوں سے جبری مشقت کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے، اعجاز عالم آگسٹین

بدھ 20 نومبر 2019 14:48

بچوں سے جبری مشقت کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے، اعجاز عالم آگسٹین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) صوبہ بھر میں بچوں سے جبری مشقت کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے، جبری مشقت ایک ناقابل ضمانت جرم ہے اور سزاؤں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔. ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جبری مشقت کروانے والوں کی حوصلہ شکنی کیلئے حکومت کے ساتھ سول سوسائٹی کو بھی اپناکردارادا کرنا ہوگا۔ صوبہ بھر میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے والدین کو بھی اپنا فرض نبھانا ہوگا۔ انہوں نے کہاسموگ سے بچاؤ کے لئے بچوں کی غیر ضروری تفریح کو روکنا ہوگا۔ بچوں کی حفاظت ہم سب کا مشترکہ فرض ہے اور فرض کی ادائیگی کے لئے پنجاب حکومت دن رات کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :