مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر اقوام متحدہ نوٹس لے ‘سردار محمد نعیم خان

مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کو دیکھانے سے روکنے پربھارت کے سیکولر ہونے کے جھوٹے دعوی کی کلی کھل گئی ہے

بدھ 20 نومبر 2019 14:57

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سنیئر رہنماء میرپور ڈویژن کے صدر سابق وزیر سردار محمد نعیم خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر اقوام متحدہ نوٹس لے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک رخ اختیار کرچکی ہے ا نسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کو دیکھانے سے روکنے پربھارت کے سیکولر ہونے کے جھوٹے دعوی کی کلی کھل گئی ہے کشمیری عوام تاریخ کے مشکل ترین وقت سے گزر رہے ہیں لیکن بے پناہ جبر اور مظالم کے باوجود انکے حوصلے پست نہیں ہوئے دن بدن تحریک مزاحمت مضبوط ہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کے دن قریب ہیںمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں اقوام متحدہ کشمیر کا تنازع حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے اور بھارتی افواج کے جبروتشدد ظلم و بربریت کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بیرون ممالک اپنے دوروں میں مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میںبھارت بربریت کو بھر پور انداز میں اجاگر کر کے کشمیریوں کے حقوق کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پرمیڈیا نمائدگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نے پوری وادی کومقتل گاہ بنا دیامقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی، حریت قیادت کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا گیا۔

(جاری ہے)

پوری وادی میں کرفیو نافذہے،بھارتی وزیراعظم نے الیکشن جیتنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم اور بربریت کے ذریعے پوری وادی کو قبرستان میں تبدیل کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پانی،خوراک اور زرعی ترقی کے تمام راستے کشمیر سے ہو کر گزرتے ہیںعالمی برادی جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے،کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سراہتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وقت آگیا ہے اب وہ اپنا وعدہ پورا کرے۔

انہوں نے کہا کہ سات دہائیوں پہلے کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا گیا اور اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اپنے وعدے کو پورا کرے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے۔ ایسا کرنا خطے اور عالمی امن کے لئے اشد ضروری ہے سردار محمد نعیم خان نے کہا کہ تام لینٹس انسانی حقوق کمیشن کے اراکین وپینلسٹ نے مقبوجہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کر کے بھارت کے سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا پول کھول دیا ہے عالمی برادری انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ اس بارے اپنا کردار ادا کرے۔

نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے عالمی برادری نوٹس لے کشمیری عوام تمام تر بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکام بنائیں گے بھارتی حکومت کے اقدام کو کشمیری عوام نے مسترد کر دیا بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے لیے بھارت سے بڑی تعداد میں ہندئووں کو آباد کر کے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے بھارتی حکومت کے غیر آئینی اقدامات سے بھارت کا سیکولر ہونے کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوا ہے بھارت نے دفعہ 370اور35Aختم کر کے اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے نائن الیون کے بعد دنیابھرمیں مسلمانوں کوشدت پسند کے طورپردیکھاجاتاہے جس کے خلاف پوری امت مسلمہ کواپناکرداراداکرنے کی ضرورت ہے بھارتی جنرل کی طرف سے کشمیری خواتین کی آبروریزی کابیان دنیا کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے عالمی برادری کو کشمیری خواتین کی آبروریزی کے بیان کافوری نوٹس لینا چاہیے اور کشمیری مائوں بہنوں کی عزتوں کومحفوظ بنانے کے لیے پوری ملت اسلامیہ کو یکجا ہو کردنیاکو بھارت کااصل چہرہ دکھاناچاہیے۔

اب وقت آگیاہے کہ کشمیرکے معاملے پرواضح اور دوٹوک موقف اختیارکیاجائے انہوںنے بھارتی جنرل کی مقبوضہ کشمیر سے پنڈتوں کے نکالنے کے بدلے میں مسلمان خواتین کی آبروریزی کرنے کے بیان کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کایہ ایک غلط بیانیہ ہے کہ ریاست جموںوکشمیر میں مسلمان شدت پسندبستے ہیںجوہندوستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔

کشمیریوں نے قیام پاکستان سے پہلے ہی اپنامستقبل پاکستان سے وابستہ کیاہواہے اور کشمیری گذشتہ 72 سالوں سے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کواقوام متحدہ نے بھی تسلیم کررکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں اور ادارے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بھارت کی ہٹ دھرمی اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر شب و خون مارا ہے اور کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کی جو ناکام کوشش کی ہے وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہو گی جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہو چکا ہے دنیا کی کوئی طاقت کشمیری عوام کو آزادی سے نہیں روک سکتی۔