Live Updates

بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی کامیابی اسمبلی کے وقار اور اہمیت میں اضافے کا باعث بنے گی‘گلزار فاطمہ

بدھ 20 نومبر 2019 14:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) سابق رکن اسمبلی اور پی ٹی آئی کی راہنما گلزارفاطمہ نے کہا ہے کہ میرپور کے ضمنی انتخابات میں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی کامیابی اسمبلی کے وقار اور اہمیت میں اضافے کا باعث بنے گی۔ میرپور کا ضمنی الیکشن آزادکشمیر کی آنے والے دنوں کی سیاست کارخ متعین کرے گا ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کی سیاست میں عوام کو دو جماعتوں کی قید سے آزاد کرانے کی جدوجہد کر رہی ہے ۔

آزادکشمیر کے عوام کے مسائل بڑھنے کی وجہ یہ ہے عرصہ دراز سے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے والی جماعتوں کی طرف سے حقیقی اپوزیشن سے گریز اور فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا رواج ہے۔اس سے عوام کے حقیقی مسائل دب کر رہ جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس طرز سیاست کو مفاہمت اور بقائے باہمی کا نام دیا گیا ہے تحریک انصاف اس پارٹنر شپ کو توڑنے کے لئے کوشاں ہے ۔

انہوں نے کہا بیرسٹر سلطان محمو د کی قیادت میں پی ٹی آئی آزادکشمیر میں تبدیلی کا سفر جاری رکھے ہوئے اور ضمنی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں ایوان کے اندر عوام کی ایک جاندار آواز بلند ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ میرپور کے عوام اس بار اپنا حق رائے دہی بازیاب ہونے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنافیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں دیں گے ۔گزشتہ انتخابات میں وفاقی وزرا ء کے فرضی اعلانا ت اور کشمیر کونسل کے پیسے نے عوام کی رائے کو صحیح معنوں میں ظاہر نہیں ہونے دیا تھا ۔اب اس کے ازالے کا وقت آگیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات