ناانصافی، عدم مساوات اورغربت کے باعث پاکستانی بچے بہت ساری سہولیات سے محروم ہیں،بلاول بھٹو زر داری

بطور ایک قوم ہمیں اپنے بچوں کو انصاف، درست برتاوً، برابری اور پٴْر امن ماحول دینے کے لیئے غیرمعمولی کاوشیں کرنا ہونگیں،بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

بدھ 20 نومبر 2019 14:57

ناانصافی، عدم مساوات اورغربت کے باعث پاکستانی بچے بہت ساری سہولیات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ناانصافی، عدم مساوات اورغربت کے باعث پاکستانی بچے بہت ساری سہولیات سے محروم ہیں،بطور ایک قوم ہمیں اپنے بچوں کو انصاف، درست برتاوً، برابری اور پٴْر امن ماحول دینے کے لیئے غیرمعمولی کاوشیں کرنا ہونگیں،بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

بچوں کے عالمی دن پر پیغام میں انہوںنے کہاکہ انسانوں کا سب سے قیمتی اثاثہ ان کے بچے ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ والدین کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھتر تعلیم و علاج کی سہولیات فراہم کرنا ریاست اور اس کے اداروں کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہاکہ ناانصافی، عدم مساوات اورغربت کے باعث پاکستانی بچے بہت ساری سہولیات سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بطور ایک قوم ہمیں اپنے بچوں کو انصاف، درست برتاوً، برابری اور پٴْر امن ماحول دینے کے لیئے غیرمعمولی کاوشیں کرنا ہونگیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہی تھیں، جنہوں نے پاکستان میں پہلی بار بچوں کے لیئے پولیو وئکسی نیشن کا آغاز کیا۔ انہوںنے کہاکہ وگرنہ شہید بی بی کے مذکورہ اقدام سے 40 سال پہلے دنیا میں پولیو ویکسین دستیاب تھی۔ انہوںنے کہاکہ سندھ اسمبلی کی جانب سے اسٹریٹ چلڈرن سمیت تمام بچوں کی بہبود کے لیئے قانونسازی خوش آئند، مگر ابھی مزید کام کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ہر بچے میں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو بننے کی صلاحیات موجود ہیں، فقط انہیں بھتر ماحول و سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بھبودِ اطفال پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، تاکہ وہ اچھے شہری بن کر قومی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ملائیں۔انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں انعقادِ یومِ اطفال سے عیاں ہے کہ پاکستان کو بلندیوں پر پہنچنے کے لیئے اپنے بچوں کو خوش و صحتمند بنانا ہوگا۔