اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی

بدھ 20 نومبر 2019 15:08

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت دسمبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔ بدھ کو پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ۔

(جاری ہے)

شاہ خاور نے کہاکہ سینئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں کیس تھوڑی دیر ملتوی کیا جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ گیارہ بجے کے بعد آئیں گے تو تب تک انتظار تو نہیں کیا جاسکتا۔ شاہ خاور نے استدعا کی کہ آئندہ کی کوئی مختصر تاریخ دے دیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔