ٹماٹر کے پودے کو بہترین نشوونما کیلئے 14 سی30ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے، ماہرین سبزیات

بدھ 20 نومبر 2019 15:10

ٹماٹر کے پودے کو بہترین نشوونما کیلئے 14 سی30ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) ٹماٹر کے پودے کو بہترین نشوونما کیلئے 14 سی30ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ٹماٹر غذائیت کے لحاظ سے اہم سبزی اور حیاتین اے ، سی ، ریبوفلیون ، تھایا مین، معدنی نمکیات لوہا ، چونااور فاسفورس کا مرکب ہے نیز ٹماٹر کو سبزیوں کے ساتھ ملا کر پکانے سمیت سلاد کے طور پراستعمال کرکے کئی جسمانی پیچیدگیوں سے بچا جاسکتاہے۔

ماہرین سبزیات نے کہا کہ کاشتکار ٹماٹر کی پنیری کی منتقلی کیلئے زرخیز میرا زمین جس میں نامیاتی مادہ وافر مقدار میں ہوکا انتخاب کریںکیونکہ ان زمینوں میں نمی دیر تک قائم رہتی ہے اور ٹماٹر کی جڑیں زمین کے نیچے آسانی سے خوراک حاصل کرکے بڑھتی اور پھولتی رہتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ٹماٹر کی تیسری فصل کی تیار کردہ پنیری کو وسط دسمبر تک کھیت میںمنتقلی کیلئے زمین کو اچھی طرح تیار کیاجائے اور کاشتکار ٹماٹر کی پنیر ی کی کھیت میں منتقلی سے پہلے فی ایکڑ دس تا بارہ ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد میں 20کلو گرام یوریا ملا کر استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کھیت کی آبپاشی کے بعد وتر آنے پر دو تین ہل بمعہ سہاگہ چلا کر زمین کو کھلا چھوڑ دیاجائے تاکہ جڑی بوٹیاں کاشت سے پہلے اگ آئیں۔ انہوںنے کہاکہ جڑی بوٹیاں اگنے کے بعد دوبارہ ہل چلا کر جڑی بوٹیوں کی تلفی کی جائے اور کھیت کو کھلا چھوڑ دیاجائے تاکہ دھوپ لگنے سے زمینی بیماریوں کے جراثیم ختم ہوجائیں ۔

متعلقہ عنوان :