آئی پی ایف پی فیز II میں فریش پی ایچ ڈی گریجویٹس کو ایک سال کے لئے ٹریک سسٹم پر اسسٹنٹ پروفیسرز کے عہدے پر فائز ہونے کا موقع دیا جائے گا، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر

بدھ 20 نومبر 2019 15:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے انٹیرم پلیس منٹ آف فریش پی ایچ ڈیز پروگرام (آئی پی ایف پی) کے فیز II میں فریش پی ایچ ڈی گریجویٹس کو ایک سال کے لئے ٹریک سسٹم پر اسسٹنٹ پروفیسرز کے عہدے پر فائز ہونے کا موقع دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے تحت ایچ ای سی نے تمام شعبہ جات کے مالی سال 2019-20 ء کے لئے 'آئی پی ایف پی فیلوزکے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ایچ ای سی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ ایچ ای سی نے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر 2019ء مقرر کی ہے۔ امیدواروں کو مطلوبہ معلومات آن لائن بھرنی ہوںگی، امیدوار لازمی دستاویزات اپ لوڈ کریں اور ایچ ای سی ای پورٹل http://eportal.hec.gov.pk/ipfp پر درخواست دیں۔