ہالینڈ لینڈ، برطانیہ جانے والے بحری جہاز کے فریج کنٹینر سے 25 تارکین وطن برآمد

بدھ 20 نومبر 2019 15:28

ہالینڈ لینڈ، برطانیہ جانے والے بحری جہاز کے فریج کنٹینر سے 25 تارکین ..
ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) ہالینڈ کے شہر ہیگ میں برطانیہ جانے والے بحری جہاز کے فریج کنٹینر سے 25 تارکین وطن کو بر آمد کرلیا گیا۔ ہالینڈ کی ایمرجنسی سروسز کے ٹویٹ پیغام میں کہا گیا ہے کہ فیلکسٹو جانے والے بحری جہاز سے 25 بیمار تارکین وطن کو برآمد کیا گیا ہے جنہیں بندرگاہ پر ہی طبی امداد ی گئی ہے۔ تارکین وطن میں سے 2کی حالت تویشناک تھی جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا گیا ہے ۔

بیمار افراد کو طبی امداد اور میڈیکل چیک اپ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے سرحدی علاقے میں تلاشی کے دوران ایک بس سے بھی تارکین وطن کے گروپ کو پکٹرا گیا ہے جن میں سے متعدد افراد کمبلوں میں لپٹے ہوئے تھے ،ان افراد کی قومیتوں کی فوری طور پر معلومات ظاہر نہیں کی گئیں ہیں۔ ویلارڈنگن کے میئر انیمیک جٹین نے کہا کہ روزانہ زیادہ تعداد میں لوگ سر حد کو عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوگ اتنے مایوس ہو چکے ہیں کہ برطانیہ میں ہونے والے اندوہناک واقعات کے باوجود برطانیہ جانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال یورپی یونین کے امیگریشن کے قوانین سخت ہونے سے پہلے زیادہ سے زیادہ لوگ برطانیہ جانا چاہتے ہیں۔