Live Updates

پاکستان کو پولیو فری بناے کیلے ایک مربوط اور جامع پلان تشکیل دیا ہے، پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کوششیں قابل ستائش ہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی بل گیٹس سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 20 نومبر 2019 15:55

پاکستان کو پولیو فری بناے کیلے ایک مربوط اور جامع پلان تشکیل دیا ہے، ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو سو فیصد یقینی بناے کیلئے پر عزم ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان کو پولیو فری بناے کیلے ایک مربوط اور جامع پلان تشکیل دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے انہیں پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو سو فیصد یقینی بناے کیلئے پر عزم ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری بناے کیلے ایک مربوط اور جامع پلان تشکیل دیا ہے۔

بین الاقوامی ترقیاتی ادارے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 2.06 بلین ڈالر فراہم کریں گے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے 150 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔ بل گیٹس پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 1.08 بلین ڈالر فراہم کریں گے۔ پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ ملاقات میں بل گیٹس نے حکومت پاکستان کی بیماریوں کے خاتمے کی کوششو ں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات