سنگوری، شونگئی، نتابہیرچیڑی کے معدنیات پر کسی کو قبضہ کرنے کا حق نہیں دینگے،سابق وفاقی وزیر پوسٹل سر وسز مولانا امیر زمان

بدھ 20 نومبر 2019 15:58

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) جے یو آئی ف کے مرکزی مجلس شورا یٰ کے رکن سابق وفاقی وزیر پوسٹل سر وسز مولانا امیر زمان نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع موسیٰ خیل کے تحصیل کنگری اور کھجوری کے علاقوں میں ہماری انیس کلومیٹر کا ایریا قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے اور کوئلہ کے ذخائر وسیع علاقے میں موجود ہیں جسکی الاٹمنٹ ملکیت قوم قبلزئی اور منگے زئی کے نام پر ہے جبکہ اسکے معاملات اور ذخائر کی دیکھ بھال کیلئے قومی لیول پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ فیصل آباد کے ایک لینڈ مافیا کا ایک سرغنہ شخص راہوموسیٰ خیل دکی اور لورالائی کے انتظامیہ سے ملکر اس کی الاٹمنٹ کی کوشش کر رہا ہے جسکا تحریری ثبوت ہمارے پاس موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نے اپنے ایک ایجنٹ رانا کو اسکی ذمہ داری سونپ دی ہے جس سے قوم میں اشتعال اور شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور علاقے میں حالات خراب اور امن وامان کی صورتحال ابتر ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ قوم کی کمیٹی کے علاوہ کوئی بھی الاٹمنٹ کا حقدار نہیں ہوسکتا ۔

کمیٹی اگر کسی فردکو کوئلہ کے زخائر فروخت کرنا چاہے تو اسکی ایک خاص مدت کیلئے باقائدہ اسٹام پیپر پر معاہدہ کرنا لازمی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بہلول سر غاڑے کچھ چھاپ سنگوری شونگئی نتابہیرچیڑی کے معدنیات پر کسی کو زبر دستی قبضہ کرنے اور غیرقانونی الاٹمنٹ کا حق نہیں دینگے میں وزیر اعلٰی چیف سیکرٹری سیکرٹری معدنیات بلوچستان کمشنر ژوب ڈویژن اور متعلقہ اضلاع کے انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ غیر قانونی طور پر غیر مقامی شخص کو ہمارے معدنیات کی الاٹمنٹ کی کوشش کا فوری نوٹس لیکر کسی صورت این او سی جاری نہ کریں، بصورت دیگر اس سے علاقے میں کشیدگی اور خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے جسکی تمام تر ذمہ داری مذکورہ شخص اور متعلقہ اضلاع کے انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

ہم پر امن لوگ ہیں اور اپنے ملکیتی جائیداد اور معدنیات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو سکتے۔

متعلقہ عنوان :