Live Updates

جن چیزوں کا نواز شریف کو سامنا تھا اب لگتا ہے کہ عمران خان کی باری ہے

سینئیر صحافی عمران خان نے موجودہ وزیراعظم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 نومبر 2019 16:01

جن چیزوں کا نواز شریف کو سامنا تھا اب لگتا ہے کہ عمران خان کی باری ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عمران خان نے کہا کہ جن چیزوں کا نواز شریف کو سامنا تھا اب ایسا لگ رہا ہے کہ عمران خان کی باری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو چیزیں میاں نواز شریف کے خلاف تھیں ، ایسا لگ رہا ہے کہ اب ان کے خلاف بھی وہی ہوا چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ تو جو ہوا، اُن کے بہت سارے ایسے معاملات تھے جن میں اُن کر پکڑا جا سکتا تھا ، اُن کے حوالے سے یہ خیال بھی تھا کہ انہوں نے کرپشن کی ہے لیکن عمران خان پر ذاتی حوالے سے کوئی الزام نہیں ہے۔

عمران خان کو پھنسانا اتنا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان پھنس بھی گیا تو وہ سب کو ہی لے کر ڈوبے گا اور مقتدر حلقوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئیے۔

(جاری ہے)

اگر کہیں پر یہ چیزیں چل رہی ہیں تو ۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر کچھ چیزیں سامنے آ رہی ہیں۔ جہاں تک عدالتوں کی بات ہے تو عدالتوں پر کسی کو کمنٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہئیے، فیصلے بولنے چاہئیں ۔

انصاف ہونا چاہئیے ، یہاں پر بد قسمتی سے ہوتا یہ ہے کہ جیسے جیسے عدالتوں میں شخصیات تبدیل ہوتی ہیں ویسے ہی عدلیہ کی پالیسیاں بھی تبدیل ہو جاتی ہیں، کبھی کبھی سو موٹو ایکشنز کی بھرمار ہو جاتی ہے ، کبھی ہم دیکھتے ہیں کہ صرف حکومت کے خلاف ہی کیسز کی سنوائی ہوتی ہے ،ویسے کسی کیس کی اُس طرح سے سنوائی نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت عدالتوں کے کئی ایسے فیصلے ہیں جن کو عدالتیں خود بھی نظیر کے طور پر دیکھنا نہیں چاہتیں۔ عمران خان نے کہا کہ اس حوالے سے سیاستدانوں نے بھی کئی مرتبہ امتیازی انصاف کی فراہمی کا نعرہ لگایا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات