حکومت اقلیتوں کے حقوق اور ان کے مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے،شاہ فرمان

بدھ 20 نومبر 2019 16:55

حکومت اقلیتوں کے حقوق اور ان کے مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق اور ان کے مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز گورنرہاؤس پشاور میں اقلیتی اراکین پارلیمنٹ جمشیدتھامس (رکن قومی اسمبلی) اور ولسن وزیر(رکن صوبائی اسمبلی) سے ملاقات کے دوران کی۔

ملاقات میں ملکی بالخصوص صوبے کی مجموعی سیاسی انتظامی امور پرتفصیلی طور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اقلیتی اراکین پارلیمنٹ نے پورے ملک اورخاص طور پر خیبرپختونخوا میں حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پراطمینان کا اظہارکیا اور کہاکہ عیسائی کمیونٹی میں اس ضمن میں کوئی دو رائے نہیںہے اور عیسائی برادری موجودہ حکومت کے اقلیتوں سے متعلق اقدامات کی معترف ہے اور خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرشاہ فرمان کا کہناتھا کہ آئین پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل اوربرابر حقوق حاصل ہیں ۔ کرتارپور راہداری کھولنے کے اقدام کا ذکر کرتے ہوئے گورنرکاکہناتھا کہ اس اقدام سے پوری دنیا میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کا امیج بہتر ہوا اور اس اقدام سے ثابت ہوا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کررہاہے۔