امریکی تربیتی پروگرام کے اساتذہ اور طالبعلموں کی جنوبی ایشیا سمٹ میں ماحولیاتی صفائی مہم میں شرکت
بدھ 20 نومبر 2019 17:05
ساؤتھ ایشیا سمٹ اساتذہ اور طالبعلموں کو اپنے سماجی خدمت کے منصوبے، ذرائع ابلاغ سے سیکھنے کی صلاحیتیں اور کلاس روم سطح پر کمیونٹی یا سرحد کے آرپار الومنائی تنظیمیں تشکیل دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
(جاری ہے)
اپنے اپنے ملکو ںمیں واپسی کے بعد بنگلادیش، بھارت، نیپال، پاکستان ، سری لنکا اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے الومنائی نوتشکیل شدہ ورچوئل نیٹ ورک کی توسط سے اپنی سرگرمیوں کے بارے میں باہمی آگہی اور سرحد پار گہرے تعلقات قائم کریں گے۔
صفائی مہم کے ایک شریک کا کہنا تھا کہ سمٹ میں شرکت سے ان کو باہمی تعاون کی اہمیت سمجھنے کا موقع ملا جبکہ انہوں نے زندگی کا بہترین سبق بھی سیکھاکہ آپ دنیا میں جو تبدیلی دیکھنے کے خواہشمند ہیں تو خود بھی اس تبدیلی کا حصہ بنیں۔
انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالرشپ پروگرام معاشی طور پر پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو اسکول کے بعد دو سالہ بھرپور نشستوں کے ذریعے انگریزی زبان کی مہارتیں سیکھنے کی بنیاد فراہم کرتا ہے اور یہ امریکی سفارتخانہ کی جانب سے نوجوانوں کو اعلی ٰ تعلیم اور ملازمت کی تیاری میں مدد دینے کا حصہ ہے ۔ ۲۰۰۴ء میں اس پروگرام کے آغاز سے اب تک۸۷ ملکوں میں سوا لاکھ سے زائد طالبعلمانگلش ایکسیس پروگرام میں شرکت کر چکے ہیں ۔ پاکستان میں آغاز سے لیکر اب تک ۱۸،۰۰۰ سے زائد پاکستانی طالبعلموں نے۳۷ سےزیادہ مقامات پر منعقد کیے گئے انگلش مائیکرواسکالرشپ ایکسس پروگرام میں شرکت کی ہے.
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.