Live Updates

رہبرکمیٹی کے اجلاس میں احسن اقبال، اکرم درانی، نئیر بخاری سمیت اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی بشریٰ بی بی کا مذاق اڑاتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی

اجلاس میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، اسفند یار، محمود اچکزئی اور دیگر رہنماؤں نے وزیراعظم کی اہلیہ کو مذاق کا نشانہ بنایا اور قہقہے لگائے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 20 نومبر 2019 18:42

رہبرکمیٹی کے اجلاس میں احسن اقبال، اکرم درانی، نئیر بخاری سمیت اپوزیشن ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20نومبر2019ء) : رہبرکمیٹی کے اجلاس میں احسن اقبال، اکرم درانی، نئیر بخاری سمیت اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی بشریٰ بی بی کا مذاق اڑاتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، اسفند یار ولی، محمود خان اچکزئی اور دیگر رہنماؤں نے وزیراعظم کی اہلیہ کو مذاق کا نشانہ بنایا اور قہقہے لگائے۔

 
 سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین نے اسے وائرل کردیا ہے اور وزیراعظم کی اہلیہ کا مذاق اڑانے پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کہا ہے کہعمران خان نے سیاست میں ’اوئے‘کاکلچرمتعارف کروایا ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کو بدزبان کہتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیے گئے طنز کو بھی بدزبانی کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز بھی وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو اپوزیشن نے وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اب یہی جامعتیں اور ان کے رہنما خاتونِ اول کا مذاق اڑا رہے ہیں اور ان پر قہقہے لگا رہے ہیں۔ صارفین نے اس حوالے سے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ایک صارف نے ان رہنماؤں کیلئے ’بےشرم لوگ‘‘ کا نام تجویز کیا ہے۔ 
 ایک صارف نے کہا :
 
 
ایک صارف نے کہا کہ ان لوگوں سے خیر کی توقع نیں کی جاسکتی۔
 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات