روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر پاکستان اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے کامیابی حاصل کی، عمیر بن یوسف کی نصف سنچری اور عماد بٹ کے آخری اوور نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا
بدھ 20 نومبر 2019 19:02
ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میرپور بنگلہ دیش میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ایمرجنگ ٹیم نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا تاہم عمیر بن یوسف اور حیدر علی پر مشتمل اوپننگ جوڑی کے درمیان 90 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
(جاری ہے)
268 رنز کے تعاقب میں بھارت کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ابتدائی 3 وکٹوں کے لیے بھارت کی ایمرجنگ ٹیم نے 179 رنز جوڑے۔ سنویر سنگھ 76 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان راوی شرت 47 اور ارمان جعفر 46 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ جس کے بعد محمد حسنین اور سیف بدر کی نپی تلی باوٴلنگ کے سامنیبھارتی مڈل آرڈر مکمل طور پرفلاپ ہوگیا اور آخری 6 کھلاڑی اسکور بورڈ پر محض 82 رنز کا ہی اضافہ کرسکے۔آخری اوور میں بھارت کو جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے تاہم عماد بٹ نے بہترین باوٴلنگ کا مظاہرہ کیااور حریف ٹیم محض 4 رنز ہی اسکور کرسکی۔قومی ایمرجنگ ٹیم کی جانب سے محمد حسنین اور سیف بدر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر قومی ایمرجنگ ٹیم نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کیفائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ ایونٹ کا فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 21 نومبر کو مدمقابل ہوں گی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.